پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹرآفتاب احمد کاکڑ نے کہاہے کہ ڈاکٹرماہ نور ناصر کیساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے،حکومت نے بروقت بروقت طبی امداد فراہم کی ،سیکرٹری صحت اور ایم ایس سول ہسپتال کی فوری ردعمل خوش آئند ہے ،حساس معاملات کو سیاسی وذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنا افسوسناک ہے
حکومت نے بروقت بروقت طبی امداد فراہم کی ،سیکرٹری صحت اور ایم ایس سول ہسپتال کی فوری ردعمل خوش آئند ہے ،ڈاکٹرآفتاب کاکڑ

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 11 جون (اے پی پی):پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹرآفتاب احمد کاکڑ نے کہاہے کہ ڈاکٹرماہ نور ناصر کیساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے،حکومت نے بروقت بروقت طبی امداد فراہم کی ،سیکرٹری صحت اور ایم ایس سول ہسپتال کی فوری ردعمل خوش آئند ہے ،حساس معاملات کو سیاسی وذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنا افسوسناک ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے دیگرعہدیداران بھی موجود تھے ۔ڈاکٹرآفتاب احمدکاکڑ نے کہاکہ ڈاکٹرماہ نور ناصر پر تیزاب سے حملہ افسوسناک ہے ،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹرماہ نور ناصر کی اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کرتی ہے
انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرماہ نورناصر کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے بعد ڈاکٹروں،طبی عملے اور دیگر متعلقہ اہلکاروں کی بروقت اور پیشہ وارانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے فوری طورپر طبی امداد فراہم کی ،واقعہ کے بعد سیکرٹری صحت اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کی جانب سے فوری ردعمل خوش آئند ہے ،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سینئر طبی قیادت کے ذمہ دارانہ اور تعمیری کردار کو سراہتی ہے ،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن محکمہ صحت میں جاری اصلاحات کی مکمل حمایت کرتی ہے بہترحکمرانی ،شفاف احتساب،میرٹ پر مبنی نظام ،ادارہ جارتی کارکردگی، ڈاکٹرز کے تحفظ سے ایک مضبوط اور قابل اعتماد صحت کا نظام تشکیل پا سکتاہے ۔








