حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے درجنوں منصوبے شروع کئے ہیں، وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کا ٹویٹ

کوئٹہ۔14اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے درجنوں منصوبے شروع کئے ہیں رواں سال نئے کالجز، پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ، بی آر سیز اور دیگر منصوبوں پر پانچ ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں اسی طرح اربوں روپے کی لاگت سے صوبے میں درجنوں نئے ہسپتال اور بنیادی مراکز صحت کی تعمیر …

کوئٹہ۔14اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے درجنوں منصوبے شروع کئے ہیں رواں سال نئے کالجز، پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ، بی آر سیز اور دیگر منصوبوں پر پانچ ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں اسی طرح اربوں روپے کی لاگت سے صوبے میں درجنوں نئے ہسپتال اور بنیادی مراکز صحت کی تعمیر شروع کی جا رہی ہیں یہ با ت انہوں نے بدھ کو اپنے ٹویٹ میں کہی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ اس طر ح بلوچستان کے علاقے تفتان ضلع چاغی میں 25بستروں کا ہسپتال تربت میں 20بستر کا ہسپتال، ضلع خضدار میں کارڈیک سینٹر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جبکہ۔نصیر آباد میں 20بستر کا جدید ہسپتال کو ئٹہ میں گیسٹرو انٹرولوجیکل انسٹی ٹیوٹ کا قیام ضلع واشک میں 25بستروں کا جدید ہسپتال قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ژوب میں 20 بستر کا جدید ہسپتال، نصیر آباد میں نئے ہسپتال کی تعمیرضلع زیارت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی جدت و توسیع فاطمہ جنا ح ہسپتال کی توسیع، مری آباد میں 30بستروں کا ہسپتال شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مزید کہا کہ ضلع لورالائی میں لڑکیوں کے لئے بورڈنگ سکول کا قیام بلوچستان کے 15اضلاع میں ڈیجیٹل لائبریوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔پنجگور، قلعہ عبداللہ میں بی آر سی کا قیام بھی منصوبوں میں شامل ہے۔

مزید خبریں