اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) چین میں متعین پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے بہترین حکمت عملی اور طریقہ کار وضع کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی …
حکومت نے سی پیک کے تحت منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے بہترین حکمت عملی اور طریقہ کار وضع کیا ہے، چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) چین میں متعین پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے بہترین حکمت عملی اور طریقہ کار وضع کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جس نے پاکستان کے توانائی اور بنیادی انفراسڑکچر کے شعبے میں مثبت تبدیلیاں رونما کی ہیں۔ جبکہ دونوں فریق ممالک سی پیک کے دوسرے مرحلے کے بروقت اور موثر نفاذ کے لئے پرعزم ہیں جو پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں تیزی لانے کا موجب بنےگا۔ پاکستانی سفیر نے زراعت سمیت مختلف شعبوں میں چین کی بروقت مددو معاونت کی شاندار الفاظ میں تعریف کی اور انکشاف کیا کہ حکومت سی پیک کے دوسرے مرحلے میں چینی تاجروں کو سرمایہ کاری کے لئے راغب کرنے کے لئے نئی حکمت عملی تیار کررہی ہے۔








