اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہاہے کہ وزیراعظم کی ٹائیگرفورس کے رضاکاروں نے کوروناوائرس کی وباء کے دوران قومی نصب العین کے لیے شاندارخدمات سرانجام دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کیا۔انھوں نے کہاکہ دس لاکھ سے زیادہ نوجوان ٹائیگرفورس کاحصہ بن چکے ہیں اور وہ کوروناوائرس کے …
حکومت نے عیدالاضحیٰ کے بعدٹائیگرفورس ڈے منانے کافیصلہ کیا ہے،معاون خصوصی عثمان ڈار
اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہاہے کہ وزیراعظم کی ٹائیگرفورس کے رضاکاروں نے کوروناوائرس کی وباء کے دوران قومی نصب العین کے لیے شاندارخدمات سرانجام دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کیا۔انھوں نے کہاکہ دس لاکھ سے زیادہ نوجوان ٹائیگرفورس کاحصہ بن چکے ہیں اور وہ کوروناوائرس کے پھیلائوکی روک تھام کے قواعدوضوابط پر عملدرآمدکے لیے اپناموثرکرداراداکررہے ہیں۔عثمان ڈارنے کہاکہ حکومت نے عیدالاضحیٰ کے فوری بعدٹائیگرفورس ڈے منانے کافیصلہ کیاہے اورعید کے بعدرضاکاروں کی تعدادبڑھانے کے لیے ٹائیگرفورس کی رجسٹریشن دوبارہ شروع کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ٹائیگرفورس کے رضاکارملک گیرشجرکاری مہم میں بھی حصہ لیں گے۔









