حکومت نے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کرکے روشن پاکستان بنادیا ہے،وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان

گوجرانوالہ۔30 مئی(اے پی پی )وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کرکے روشن پاکستان بنادیا ہے انتخابات میں عوام کی خدمت کرنیوالی جماعت ہی کامیاب ہوگی ، مسلم لیگ ن کو عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے اور عوام کی مدد سے ہی مسلم لیگ ن کیخلاف ہونیوالی تمام سازشوں کا مقابلہ کیا جائیگا انتخابات میں مسلم لیگ ن …

گوجرانوالہ۔30 مئی(اے پی پی )وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کرکے روشن پاکستان بنادیا ہے انتخابات میں عوام کی خدمت کرنیوالی جماعت ہی کامیاب ہوگی ، مسلم لیگ ن کو عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے اور عوام کی مدد سے ہی مسلم لیگ ن کیخلاف ہونیوالی تمام سازشوں کا مقابلہ کیا جائیگا انتخابات میں مسلم لیگ ن کی فتح یقینی ہے، تبدیلی کے جھوٹے نعرے لگانیوالے کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا، مسلم لیگ ن نے اپنے دور اقتدار میں عوام کے بنیادی مسائل حل کئے اور ہمیں وراثت میں ملنے والی دہشتگردی، لوڈشیڈنگ سمیت دیگر بحران حل کردیئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز گل روڈ گلی گلزار ابراہیم میں رضوان بٹ کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا