حکومت نے نیب کے قانون کو بہتر کرنے کیلئے ترامیم کی ہیں، شہزاد اکبر

اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ حکومت نے نیب کے قانون کو بہتر کرنے کیلئے ترامیم کی ہیں، آرڈیننس سے نیب کے اختیارات میں کمی نہیں بلکہ اس کے کام کو آسان بنا دیا گیا ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کے اوپر زیادہ بوجھ …

اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ حکومت نے نیب کے قانون کو بہتر کرنے کیلئے ترامیم کی ہیں، آرڈیننس سے نیب کے اختیارات میں کمی نہیں بلکہ اس کے کام کو آسان بنا دیا گیا ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کے اوپر زیادہ بوجھ نہیں ڈال سکتے، ترامیم سے نیب کرپشن پر فوکس کر سکے گا، کرپشن سے ہٹ کر بے ضابطگیوں اور ٹیکسیشن کے معاملات کو متعلقہ محکمے دیکھیں گے۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ بزنس مینوں کے اعتماد کی بحالی کیلئے نیب قانون میں ترامیم ضروری تھیں۔ معاون خصوصی برائے احتساب نے کہا کہ نیب قانون میں ترامیم کے حوالے سے کابینہ میں کئی بار ڈسکشن ہوئیں، پوری کابینہ کے اتفاق رائے کے بعد آرڈیننس لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضاربہ اور ہائوسنگ اسکیم کے کیسز نیب کے پاس ہوں گے۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ اپوزیشن بے جا تنقید کر رہی ہے، قانون کو سمجھنے کی ضرورت ہے، قانون کا اطلاق سب پر یکساں ہوتا ہے، آرڈیننس سے کس کو فائدہ ہو گا اور کس کو نہیں اس کا فیصلہ عدالتیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیب بدعنوان عناصر کے خلاف بلاامتیاز احتساب کا عمل جاری رکھے گا، جہاں بھی کرپشن ہوئی ہے، وہ لوگ نیب کی زد میں آئیں گے، جس نے کرپشن نہیں کی اس کو ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ اگر پبلک آفس ہولڈر پر آمدن سے زائد اثاثے ہوں گے تو نیب ان کے خلاف تحقیقات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ جب پارلیمنٹ میں جائے گا تو اس پر بحث ہو گی۔

مزید خبریں