حکومت نے ٹیکس کم کرکے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی ہیں ۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر علی ظفر کی پی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹیکس کم کرکے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام پر بوجھ ڈالنے کی بجائے حکومت نے بوجھ اٹھایا ہے، عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا …

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹیکس کم کرکے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام پر بوجھ ڈالنے کی بجائے حکومت نے بوجھ اٹھایا ہے، عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا چاہتے ہیں۔