اسلام آباد ۔ 07 اپریل(اے پی پی) وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات کو فاٹا اصلاحات کے تحت رواں سال مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے 110 ارب روپے دیئے جائیں گے۔ وزارت سیفران کے ترجمان کے مطابق حکومت رواں سال فاٹا اصلاحات کے عمل کے تحت فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے 110 ارب روپے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فراہم کرے گی تاہم اس سے …
حکومت نے پسماندگی کے خاتمے کے لئے فاٹا کی گرانٹ میں 90 ارب روپے کا اضافہ کیا ہے،ترجمان وزارت سیفران
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 اپریل(اے پی پی) وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات کو فاٹا اصلاحات کے تحت رواں سال مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے 110 ارب روپے دیئے جائیں گے۔ وزارت سیفران کے ترجمان کے مطابق حکومت رواں سال فاٹا اصلاحات کے عمل کے تحت فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے 110 ارب روپے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فراہم کرے گی تاہم اس سے قبل فاٹا کو سالانہ 20 ارب روپے فراہم کئے جاتے تھے انہوں نے کہا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے اور اس کی پسماندگی کے خاتمے کے لئے 90 ارب روپے کا اضافہ کیا ہے تاکہ فاٹا کو ملک کے دوسرے صوبوں کی طرح ترقی دی جاسکے انہوں نے کہا کہ حکومت نے فاٹا کی پسماندگی کے خاتمہ کا تحیہ کررکھا ہے اور رواں سال نومبر کے وسط میں فاٹا میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے تاکہ عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل ہو سکیں۔








