حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ہفتہ کو پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کی بنیاد پر ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے …

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ہفتہ کو پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کی بنیاد پر ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 280 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل ہائی اسپیڈ ڈیزل 275روپے 70 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔ اسی طرح پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 17 پیسے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ اس سے پہلے پیٹرول 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر دستیاب تھا۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔