فیصل آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) حکومت پنجاب نے کرسمس کی آمد کے حوالے سے مسیحیوں کے پروگرامات، اس سلسلہ میں جاری تقریبات ، گرجا گھروں اور تفریحی مقامات کی فول پروف سکیورٹی کی ہدایت کی ہے اور سی سی پی او ، تمام ریجنل پولیس آفیسرز ، سٹی پولیس آفیسرز، رینج ڈی آئی جیز ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز و دیگر حکام کے نام جاری کئے گئے مراسلہ …
حکومت پنجاب کی کرسمس کی آمد کے پیش نظر گرجا گھروں اور تفریحی مقامات کی فول پروف سکیورٹی کی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) حکومت پنجاب نے کرسمس کی آمد کے حوالے سے مسیحیوں کے پروگرامات، اس سلسلہ میں جاری تقریبات ، گرجا گھروں اور تفریحی مقامات کی فول پروف سکیورٹی کی ہدایت کی ہے اور سی سی پی او ، تمام ریجنل پولیس آفیسرز ، سٹی پولیس آفیسرز، رینج ڈی آئی جیز ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز و دیگر حکام کے نام جاری کئے گئے مراسلہ میں کہاہے کہ کرسمس کے حوالے سے مسیحیوں کے مختلف پروگرامات کے موقع پر سکیورٹی کے بھر پور اقدامات کیلئے فوری پیشگی انتظامات کو یقینی بنایاجائے اور اس سلسلہ میں کسی غفلت یاکوتاہی کا مظاہرہ نہ کیاجائے تاکہ مسیحی برادری کے افراد اپنے مذکورہ تہوار کو مکمل تحفظ و سکون کے ساتھ خوشگوارماحول میں انعقاد پذیر کرسکیں۔فیصل آبادریجنل پولیس کے ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ ہدایات کے ضمن میں فیصل آباد ڈویژن کیلئے سکیورٹی کا مؤثر پلان مرتب کیا جا رہاہے ۔انہوںنے بتایا کہ کرسمس کی تقریبات کے موقع پر 4ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔انہوںنے بتایاکہ کرسمس کے موقع پر نہ صرف مسیحی برادری کی رہائشی کالونیوں بلکہ سستے بازاروں اور تفریحی مقامات پر بھی پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے تاکہ کسی شرپسند کو بد امنی پھیلانے کا موقع نہ مل سکے۔ انہوں نے چرچز کی انتظامیہ سے بھی اپیل کی کہ وہ کرسمس کے پروگرامات کے سلسلہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن رکھیں تاکہ انتظامات کو مزید بہتر بنایاجاسکے۔








