حکومت ڈیری کی صنعت کی اہمیت سے پوری طرح واقف ہے ، اس شعبے کے فروغ میں حکومت اپنابھرپور کردار اداکرے گی مشیر برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی ڈیری ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت

اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ حکومت ڈیری کی صنعت کی اہمیت سے پوری طرح واقف ہے اور اس شعبے کے فروغ میں حکومت اپنابھرپور کردار اداکرے گی۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو ڈیری ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کے دوران کہی ، بات چیت میں ڈیری کے شعبے کے …

اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ حکومت ڈیری کی صنعت کی اہمیت سے پوری طرح واقف ہے اور اس شعبے کے فروغ میں حکومت اپنابھرپور کردار اداکرے گی۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو ڈیری ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کے دوران کہی ، بات چیت میں ڈیری کے شعبے کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا اور ڈیری کے شعبے کو درپیش مشکلات پر تفصیلی بات چیت کے ساتھ ساتھ آئندہ بجٹ کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ وزیراعظم کے مشیرنے کہاکہ حکومت ڈیری کی صنعت کی اہمیت سے پوری طرح واقف ہے ، حکومت اس شعبے کے فروغ کے سلسلے میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہتی ہے۔ اجلاس میں وزارت خزانہ، ایف بی آر اور ڈیری صنعت کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کاقیام بھی عمل میں لایا گیا۔ کمیٹی شعبے کے فروغ کے حوالے سے تجاویز اگلے ہفتے تک پیش کرے گی۔