اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومت ڈیموں کی تعمیر پر توجہ مرکوز کررہی ہے جس سے ہزاروں ایکڑ اراضی کو بنجر ہونے سے بچایا جائے گا ۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیموں اور آبی ذخائر کی تعمیروترقی سے زیر زمین پانی کی …
حکومت ڈیموں کی تعمیر پر توجہ مرکوز کررہی ہے، سینیٹر فیصل جاوید

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومت ڈیموں کی تعمیر پر توجہ مرکوز کررہی ہے جس سے ہزاروں ایکڑ اراضی کو بنجر ہونے سے بچایا جائے گا ۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیموں اور آبی ذخائر کی تعمیروترقی سے زیر زمین پانی کی سطح میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم منصوبے سے بجلی کی پیداوار کے علاوہ ملازمت کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا بنیادی ہدف پاکستان کو سرسبز بنانا اور قدرتی جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے وژن، ہمت اور مستقل جدوجہد سے ہمیشہ ناقدین کے غلط پروپیگنڈے اوراپوزیشن کی خواہش کو ناکام بنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت بھاشا ڈیم سمیت مختلف منصوبوں کا صرف افتتاح نہیں کررہی بلکہ اس پر عمل درآمد کے لئے پرعزم ہے اور مستقبل میں بھاشا ڈیم سمیت مختلف جاری منصوبوں سے بے پناہ فوائد حاصل ہوں گئیکیونکہ پانی کی قلت عالمی مسئلہ ہے اور اس خطرے سے نمٹنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔








