اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) حکومت آئندہ مالی سال کے دوران سکل ڈویلپمنٹ کے منصوبوں اور دیگر تعلیمی پروگراموں کو مو¿ثر طور پر جاری رکھنے کیلئے 10 ارب 81 کروڑ 10 لاکھ روپے خرچ کرے گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مختص فنڈز میں اضافہ کا مقصد سرکاری و نجی شراکت داری کے ذریعے 6ویں جماعت سے 10ویں جماعت تک رسمی اور صنفی تعلیم کی فراہمی ہے تاکہ …
حکومت کا آئندہ مالی سال کے دوران سکل ڈویلپمنٹ منصوبوں کو جاری رکھنے کا فیصلا، 10 ارب 81 کروڑ 10 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) حکومت آئندہ مالی سال کے دوران سکل ڈویلپمنٹ کے منصوبوں اور دیگر تعلیمی پروگراموں کو مو¿ثر طور پر جاری رکھنے کیلئے 10 ارب 81 کروڑ 10 لاکھ روپے خرچ کرے گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مختص فنڈز میں اضافہ کا مقصد سرکاری و نجی شراکت داری کے ذریعے 6ویں جماعت سے 10ویں جماعت تک رسمی اور صنفی تعلیم کی فراہمی ہے تاکہ ہنرمند افرادی قوت تیار کی جا سکے ، طالبات کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ شرح خواندگی میں اضافہ کیا جا سکے۔ مختلف فنی شعبوں کیلئے تقریباً 13 ہزار 200 ہنرمند طلباءکو طلب کی بنیاد پر تربیت دی جائے گی۔ حکومت پہلے ہی وزیراعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے چوتھے مرحلہ 2017ءسے 2019ءکا آغاز کر چکی ہے جس کے تحت 6 ارب 19 کروڑ 65 لاکھ کی لاگت سے ایک لاکھ نوجوانوں کو مارکیٹ کی طلب کے مطابق 75 شعبوں میں تربیت کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔








