اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کا مہنگائی کے معاملہ پر پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرنا ٹھوس اقدام ہے، مہنگائی سنجیدہ ایشو ہے اور اس پر بحث قابل ستائش ہے، سابقہ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہوئی، موجودہ حکومت نے معیشت کو …
حکومت کا مہنگائی کے معاملہ پر پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرنا ٹھوس اقدام ہے، سابقہ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہوئی ،معاون خصوصی برائے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) امور علی نواز اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کا مہنگائی کے معاملہ پر پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرنا ٹھوس اقدام ہے، مہنگائی سنجیدہ ایشو ہے اور اس پر بحث قابل ستائش ہے، سابقہ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہوئی، موجودہ حکومت نے معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے سخت فیصلے کئے۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو مہنگائی کا احساس ہے اور مہنگائی کو کم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، اسی سلسلے میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز پر 15 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے جس سے لاکھوں مستحق خاندان مستفید ہوں گے۔ علی نواز اعوان نے اراکین پارلیمنٹ پر زور دیا ہے کہ وہ نازیبا زبان استعمال کرنے سے گریز کریں اور پارلیمنٹ میں اچھے ماحول کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ایک طرف جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے خود کو کریڈٹ دے رہی ہیں اور دوسری جانب ان کے رہنما غیرپارلیمانی زبان استعمال کر رہے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے جس نازیبا زبان استعمال کی پاکستان کی تاریخ میں اس سے قبل ایسے غیر مہذب الفاظ استعمال نہیں کئے گئے۔ معاون خصوصی سی ڈی اے امور نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے بھاری قرضے لیکر ملک پر بوجھ ڈالا، موجودہ حکومت ان کے لئے ہوئے قرضوں کا سود ادا کر رہی ہے، حکومت معیشت کو مستحکم کرنے اور اداروں کو منافع بخش بنانے کیلئے اصلاحات کر رہی ہے۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ ن لیگ کے مہنگے معاہدے حالیہ بجلی بلوں میں اضافے کا سبب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے صحت، تعلیم اور پولیس کے محکمے کی بہتری کیلئے کوئی کام نہیں کئے، موجودہ حکومت اس حوالے سے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم بحران سندھ حکومت کی وجہ سے پیدا ہوا، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو ملک میں 40 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے تھے، حکومت نے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں جیسا کہ کامیاب جوان پروگرام اور احساس پروگرام شامل ہیں، کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے قرضے دیئے جائیں گے۔








