حکومت کو کوئی بلیک میل نہیں کر سکتا اور حکومت مریم نواز کے حوالے سے اپوزیشن سے بارگیننگ نہیں کرے گی، ندیم افضل چن

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ اپوزیشن آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے قانون سازی کو بارگیننگ چپ کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے، حکومت کو کوئی بلیک میل نہیں کر سکتا اور حکومت مریم نواز کے حوالے سے اپوزیشن سے بارگیننگ نہیں کرے گی۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے …

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ اپوزیشن آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے قانون سازی کو بارگیننگ چپ کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے، حکومت کو کوئی بلیک میل نہیں کر سکتا اور حکومت مریم نواز کے حوالے سے اپوزیشن سے بارگیننگ نہیں کرے گی۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان ہاﺅس تبدیلی کا سوچنے والوں کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا، پاکستان تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، درحقیقت اپوزیشن کے اندر تبدیلی ہو رہی ہے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ حکومت کی کامیابیاں اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو رہیں، اپوزیشن نے ابو بچاﺅ تحریک شروع کی ہوئی ہے، پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین نیب میں بدعنوانی کے مقدمات بھگت رہے ہیں اسلئے اپوزیشن بارگیننگ چاہتی ہے لیکن حکومت بلیک میل ہو گی اور نہ ہی بارگیننگ کرے گی۔ وزیر اعظم کے ترجمان نے کہا کہ حکومت جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالا دستی کیلئے اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے، ہم نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ پہلے شہباز شریف کو دی، اب اپوزیشن سے اتفاق رائے سے ن لیگ کے ہی رہنما رانا تنویر کو موقع دیا ہے، حکومت نے رانا تنویر کے چیئرمین بننے پر اعتراض نہیں کیا، امید ہے کہ اپوزیشن آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کے کہنے پر کئی آرڈیننس واپس لئے، حزب اختلاف کے ساتھ مل کر الیکشن کمیشن میں اصلاحات کیلئے تیار ہیں جو ہمارے فرائض میں شامل ہے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ نیب آزاد ادارہ ہے، حکومت کی اس میں کوئی مداخلت نہیں، بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

مزید خبریں