اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ حکومت کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھوک سے بچانے کا چیلنج درپیش ہے، وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں حکومت ترجیحی بنیادوں پر معاشرے کے مستحق طبقے اور ضرورت مندوں کی مالی معاونت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، 70 فیصد غربت کا …
حکومت کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھوک سے بچانے کا چیلنج درپیش ہے، ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ حکومت کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھوک سے بچانے کا چیلنج درپیش ہے، وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں حکومت ترجیحی بنیادوں پر معاشرے کے مستحق طبقے اور ضرورت مندوں کی مالی معاونت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، 70 فیصد غربت کا شکار آبادی مشکلات سے دوچار ہے اور وہ ملک میں مزید لاک ڈاﺅن برداشت نہیں کر سکتی اس لئے ایس او پیز کے تحت کاروبار کھولنے ہوں گے، ہمیں ایک قوم بن کر اجتماعی کوششوں سے وباءکو شکست دینا ہو گی۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال میں دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کیلئے تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسی لئے انہوں نے غریب لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا تھا اور احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے ملک کے انتہائی مستحق خاندانوں کو فی خاندان 12 ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ حکومت راشن کی شفاف تقسیم کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ اللہ پاک کا کرم ہے کہ دوسرے ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں صورتحال کافی بہتر ہے، لوگوں کو چاہیے کہ صبر سے کام لیں اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ملک سے وباءکے خاتمے کیلئے خصوصی طور پر دعاﺅں کا اہتمام کریں۔ انہوں نے کہا کہ وباءکے باعث ملکی معیشت پر برا اثر پڑا ہے اس لئے حکومت معیشت کی بحالی کیلئے مختلف شعبوں کا مالی پیکیج دینے کے حوالے سے کام کر رہی ہے تاکہ دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ نہ ہو۔ ترجمان وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا آزمائشی وقت سے گزر رہی ہے اور میں نے تاریخ میں اس سے قبل ایسے مشکل حالات نہیں دیکھے، اس لئے ہم سب کو مل کر وباءکو شکست دینا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی ویکسین تیار نہیں ہوئی اس لئے عوام سے اپیل ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کی گئی حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔







