اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیر زادہ نے چوتھی نیشنل مینز اینڈ وویمنز چک بال چیمپین شپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کھیل اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو یہان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میںچوتھی نیشنل …
حکومت کھیل اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، ریاض حسین پیرزادہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیر زادہ نے چوتھی نیشنل مینز اینڈ وویمنز چک بال چیمپین شپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کھیل اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو یہان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میںچوتھی نیشنل مینز اینڈ وویمنز چک بال چیمپین شپ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان چک بال فیڈریشن کے صدر باسط شکیل ہاشمی اور چیئرمین محسن جمیل بیگ کی محنت اور کوششوں کی بدولت چک بال نے یہاں تک کا سفر طے کیا ہے۔انھوں نے یقین دہانی کرائی کہ چک بال کی رجسٹریشن کا معاملہ ایگزیکٹو بور ڈ میں پہنچ گیا ہے اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے قواعد و ضوابط کے مطابق کسی بھی فیڈریشن کی بین الاقوامی سطح پر رجسٹریشن ہوتی ہے اورچاروں صوبوں میں تنظیمیں ہوتی ہیں جلد اس فیڈریشن کو منظوری دے دی جائے گی۔








