حکومت کی بہتر پالیسیوں کی بدولت ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے، وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ حکومت کی بہتر پالیسیوں کی بدولت ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے جو خوش آئند بات ہے۔ جمعہ کو ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے معاشی ٹیم سے ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ لی ہے۔ آنے والے دنوں میں معاشی محاذ پر اچھی خبریں …

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ حکومت کی بہتر پالیسیوں کی بدولت ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے جو خوش آئند بات ہے۔ جمعہ کو ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے معاشی ٹیم سے ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ لی ہے۔ آنے والے دنوں میں معاشی محاذ پر اچھی خبریں ملیں گی۔