حکومت کے بہتر انتظامات کی بدولت ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی شرح اموات کم ہو رہی ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے لئے تشخیصی صلاحیت میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کو معاون خصوصی برائے صحت ڈاکڑ ظفر مرزا نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے …

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے لئے تشخیصی صلاحیت میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کو معاون خصوصی برائے صحت ڈاکڑ ظفر مرزا نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے گئے بہتر انتظامات کی بدولت ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی شرح اموات کم ہو رہی ہے اور یہ امرخوش آئند ہے کہ کوروناوائرس کے متاثرہ کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے تاہم وائرس کے خاتمے کے لئے عوام احتیاطی قواعدوضوابط پرعملدرآمد جاری رکھیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ حکومت وائرس کی روک تھام کے لئے متعلقہ قواعدوضوابط پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔