حکومت کے دور میں یورپی یونین سمیت مختلف ممالک کے لئے برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہواہے ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو گوشت اور پولٹری کی برآمدات میں 36فیصد اضافہ ہوا ہے وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود کی پی ٹی وی نیوز سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت ،ٹیکسٹائل و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں یورپی یونین سمیت مختلف ممالک کے لئے برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہواہے، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو گوشت اور پولٹری کی برآمدات میں 36فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جمعہ کو پی ٹی وی نیوز سے بات چیت …

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت ،ٹیکسٹائل و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں یورپی یونین سمیت مختلف ممالک کے لئے برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہواہے، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو گوشت اور پولٹری کی برآمدات میں 36فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جمعہ کو پی ٹی وی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف ممالک کو ٹریکٹرز ریفریجریٹرز اور الیکٹرانکس کا سامان بھی برآمد کر رہا ہے جبکہ افریقی ممالک کو کو بھی مختلف پراڈکٹس برآمد کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز کو فروغ دے رہی ہے ۔ کووڈ ۔19کے سبب ایس ایم ایز کے تین ماہ کے بل میں رعایت دی گئی ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ بنیادی طور پر پاکستان کی برآمدات ٹیکسٹائل پر مبنی ہیںاب اس کے دائرہ کار کو وسعت دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سٹریٹجک ٹریڈ پالیسی کی منظوری دے دی ہے جسے اب کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔

مزید خبریں