حکومت کے پہلے 100 دن ،صحت کے شعبہ میں اصلاحات اور مسائل کے حل کے لئے حکمت عملی تیار

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کو آرڈینیشن نے حکومت کے پہلے 100 دنوں میں پاکستان میں صحت کے شعبہ کے تنقیدی مسائل کا جائزہ مکمل کر کے آئندہ کی حکمت عملی اور لائحہ عمل مرتب کر لیا ہے تاکہ صحت کے شعبہ میں اصلاحات لا کر اس شعبہ کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر …

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کو آرڈینیشن نے حکومت کے پہلے 100 دنوں میں پاکستان میں صحت کے شعبہ کے تنقیدی مسائل کا جائزہ مکمل کر کے آئندہ کی حکمت عملی اور لائحہ عمل مرتب کر لیا ہے تاکہ صحت کے شعبہ میں اصلاحات لا کر اس شعبہ کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزارت صحت نے جو حکمت عملی اور لائحہ عمل مرتب کیا ہے اس کے تحت اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کی پہلی صحت کی حکمت عملی 2019ءتا 2025ءمرتب اور منظور کی گئی جبکہ وزارت صحت کا لائحہ عمل 2019۔ 2023ءمرتب اور منظور کر لیا گیا۔ حکومت کے پہلے سو دنوںکے دوران وزارت کے ریگولیٹری انتظامات میں بھی اصلاحات متعارف کرائی گئیں جس کے تحت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ)، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) اور پاکستان نرسنگ سکول (پی این سی) جیسے ریگولیٹری اداروں کے انتظامی قوانین پر مجوزہ نظرثانی کے عمل کی بھی منظوری دی جا رہی ہے۔ نئی کونسلز کے قیام اور موجودہ کونسلز میں اصلاحات کے لئے قانون سازی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (آئی ایچ آر اے) کو فروری 2019ءتک فعال بنایا جائے گا۔ حکومت کے ابتدائی 100 دنوں میں اسلام آباد کے ہسپتالوں اور صحت کی سہولیات میں اصلاحات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے ہسپتالوں اور صحت کی سہولیات کے فنکشن کو کیڈ سے وزارت صحت کو منتقل کر دیا گیا ہے۔