اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ن لیگ نے سابقہ دور حکومت کے دوران ضرورت سے زیادہ مہنگے ریٹس پر بجلی کے معاہدے کئے جس کی قیمت آج پوری قوم بھگت رہی ہے، موجودہ حکومت کی بہتر حکمت عملی سے گردشی قرضوں میں خاطرخواہ کمی آئی، 80 فیصدگردشی قرضے کی وجہ کرائے کے بجلی کے گھر ہیں، موجودہ حکومت گردشی قرضوں کو …
حکومت گردشی قرضوں کو صفر پر لانے اور گیس کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے، حماد اظہر

مزید خبریں
اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ن لیگ نے سابقہ دور حکومت کے دوران ضرورت سے زیادہ مہنگے ریٹس پر بجلی کے معاہدے کئے جس کی قیمت آج پوری قوم بھگت رہی ہے، موجودہ حکومت کی بہتر حکمت عملی سے گردشی قرضوں میں خاطرخواہ کمی آئی، 80 فیصدگردشی قرضے کی وجہ کرائے کے بجلی کے گھر ہیں،
موجودہ حکومت گردشی قرضوں کو صفر پر لانے اور ملک میں مستقل بنیادوں پر گیس کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے، موجودہ حکومت نے ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں ملکی تاریخ میں ایل این جی کا سب سے کم نرخ پر معاہدہ کیا جس سے اگلے 10 سالوں کے دوران پاکستان کو کئی سو ارب روپے کا فائدہ ہو گا۔
ہفتہ کو پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کو تین سال کے دوران توانائی اور پٹرولیم کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جن میں آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدے بھی شامل ہیں، آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدوں سے اگلے دس سالوں کے دوران فائدہ ہو گا۔ حماد اظہر نے کہا کہ پہلے یہ ہوتا تھا کہ وزارت توانائی میں بیٹھ کر کوئی بھی وزیر سودا کر لیتا تھا، مہنگے یا سستے ٹیرف کا تعین کرنے کا سلسلہ اچھا نہیں تھا تاہم موجودہ حکومت اوپن ٹینڈر کے ذریعے بجلی گھروں کا مقابلہ کروا کر سسٹم میں مزید بجلی شامل کروانے کا سسٹم متعارف کروا رہی ہے جو وزیراعظم عمران خان حکومت کا شفافیت کی طرف بڑا قدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو پاور ٹرانسمیشن کے سسٹم میں بجلی سپلائی کرنے کی قوت صرف 20800 میگاواٹ تھی لیکن ہم تین سالوں میں سپلائی کی قوت 24500میگاواٹ پر لے آئے ہیں اور 2023ءمیں اوسطاً ٹرانسمیشن کیپیسٹی 28500میگاواٹ پر کھڑی ہو گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں ڈیموں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے جس سے نہ صرف پانی کی سکیورٹی بہتر ہو گی بلکہ کلین انرجی بھی پیدا ہو گی۔








