حکو مت فا رما انڈسٹری کو سہولیا ت کی فرا ہمی کے لیے ٹھو س اقدامات کررہی ہے،بر آمدات کا فروغ حکو متی ترجیح ہے،نگران وفا قی وزیر صحت ندیم جا ن

72

لاہور۔22جنوری (اے پی پی):نگران وفا قی وزیر صحت ندیم جا ن نے کہا ہے کہ مو جودہ نگران حکو مت فا رما انڈسٹری کو سہولیا ت کی فرا ہمی کے لیے ٹھو س عملی اقدامات کرر ہی ہے،پاکستان میں فارما پارک کے نئے دور کا آغاز کر دیا ہے،بر آمدات کا فروغ حکو متی ترجیحات میں شامل ہے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے پیر کے روز سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں دو خام مال مینوفیکچرنگ یونٹس کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔اس مو قع پر صو با ئی وزیر صحت ڈاکٹر جمال نا صر بھی مو جو د تھے۔

وفا قی وزیر صحت ندیم جا ن نے کہا ہے کہ پاکستان میں فارما پارک کے نئے دور کا آغاز کر دیا گیا ہے،یہ یونٹس چھ ماہ کے اندر ایکٹیو فارما سوٹیکل اجزا کی پیداوار شروع کردیں گے،یونٹس کے قیام سے ملک میں دوائیں بنانے کیلئے ضروری اجزا کی مقامی پیداوار میں اضافہ ہو گا،لوکل پیداوار سے نہ صرف ملکی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا اور ادویا ت کی قیمتوں میں بھی و اضح کمی آئے گی۔وفا قی وزیر نے کہا کہ مو جودہ حکو مت نے مستقل بنیادوں پر ادویات کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے اور ہم ایک ویژن کے تحت کا م کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ ہم اپنے پیداواری یو نٹس کی استعداد کا ر بڑھا ر ہے ہیں اور اس کے لیے جدید ٹیکنا لو جی ٹرا نسفر بھی کر وا رہے ہیں جس سے فا رما انڈسٹری میں بہتری آئے گی اور انڈسٹر ی کے مسائل بھی حل ہو نگے۔ڈاکٹرندیم جا ن نے کہا کہ عوامی مسا ئل کا حل نگران حکومت کی تر جیح میں شا مل ہے،عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور عملی اقدا مات کیے جا رہے ہیں۔ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ حکومت پروموشن پالیسی کے تحت دوا سازی کے اجزا کے مینوفیکچررز کی مختلف طریقوں سے مدد کر رہی ہے جس میںحکومت کی جانب سے آسان قرضہ،ٹیکس رعایت اور تکنیکی مدد شامل ہے،مجھے یقین ہے کہ اس پالیسی سے ملکی فارما سوٹیکل انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ لا ہور کے بعد کرا چی میں بھی ایسے ہی منصوبوں کا افتتا ح کر نے جا رہا ہوں،یہ منصوبے ملکی صحت کے شعبے کو خود انحصاری کی طرف گامزن کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکو مت عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے،پاکستان کی فارما انڈسٹری ملین ڈالرز کی ادویات امپورٹ کرتی ہے،ہم پاکستان کو ادویات کے شعبے میں خود کفیل دیکھنے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں ۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ مو جودہ حکومت نے مختصر مدت میں ہیلتھ کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ہیں جن کے ثمرات آہستہ آہستہ عوام کے سا منے آنا شرو ع ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کا یہ سفر رکے گا نہیں بلکہ اسے دوام حا صل ہو گا۔