حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں یوم قائد اور کرسمس کی تقریب

Christmas event
Christmas event

پشاور۔ 22 دسمبر (اے پی پی):حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں یوم قائد اور کرسمس کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں ہسپتال انتظامیہ، بورڈ اف گورنر کے ممبر ڈاکٹر محمد علی چوہان ،ایڈمنسٹریشن اور مسیح کمیونٹی کے ملازمین نے شرکت کیں۔ انتظامیہ نے مسیح برادری کو کرسمس کی مبارک باد پیش کی اور کرسمس کا کیک کاٹا۔

ڈاکٹر محمد علی چوہان نے کہا کہ اس عید کے موقع پر نیو بورڈ آف گورنرز کی جانب سے ہسپتال کے تمام 47 مسیح برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو عید کی چار چھٹیوں کے علاوہ تنخواہ کی بروقت ادائیگی کر دی گئی ۔

ڈاکٹر محمد علی چوہان نے کہا کہ قیام پاکستان کی جہدو جہدسے لے کر تعمیر پاکستان کے عمل میں قائد اعظم محمد علی جناح نے اہم کردار ادا کیا اور ایک آذاد ملک پاکستان معرض وجود میں آیا جس میں ہمارے ساتھ عیسائی برادری نے بھی بھر پورساتھ دیا ۔کرسٹمس کمیونٹی نے انتظامیہ کی جانب سے کرسمس ڈے میں ان کی خوشیوں کا حصہ بننےاور تقریب کے اہتمام کرنے پر ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔