گورنمنٹ ہائی اسکول سرواکئی جنوبی وزیرستان میں یوم قائد کی مناسبت سے تقریب

Quaid-i-Azam Day
Quaid-i-Azam Day

پشاور۔ 29 دسمبر (اے پی پی):گورنمنٹ ہائی سکول سرواکئی جنوبی وزیرستان میں یوم قائد پورے جوش و جذبے سے منایا گیا۔یوم قائد کی مناسبت سے سکول میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فوج کے زیر اہتمام ہونے والی اس تقریب میں بچوں، طلباء، مشران اور مقامی لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا ۔مہمان خصوصی کی آمد کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا جس کے بعد قرآت و نعت پیش کی گئی۔

شدوگئی پرائمری سکول اور گورنمنٹ ہائی سکول سرواکئی کے طلباء نے تقاریر کیں جبکہ قومی نغمے گائے جس کے بعد مختلف سکولوں کے طلباء نے ٹیبلو پیش کیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی پر مرکوز کوئز ٹیسٹ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ تقریب تقسیم انعامات کے بعد مشاعرہ اور بعد ازاں پرنسپلز اور مہمان خصوصی نے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔

پروگرام کے بعد مقامی لوگوں کے لیے آرمی ٹیم اور سرواکائی یوتھ ٹیم کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا گیا جس میں سرواکئی یوتھ ٹیم آرمی ٹیم کو ہرا کر قائد ڈے ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہو گئی۔ کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔