پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا گیارہواں ایڈیشن اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے۔
حیدر آباد کنگز مین اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں پی ایس ایل ایلیمینیٹر ون میچ میں (کل) پنجہ آزمائی کریں گی

مزید خبریں
اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا گیارہواں ایڈیشن اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے۔ پی ایس ایل میں (کل)بدھ کو ایلیمینیٹرون میچ کھیلا جائے گا جس میں ملتان سلطانز اورحیدرآباد کنگز مین کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم ،لاہورمیں پنجہ آزمائی کریں گی ۔ میچ رات 7بجے شروع ہو گا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ قذافی کرکٹ سٹیڈیم لاہور میں کل (بدھ کو )ایلیمینیٹر ون میچ میں ملتان سلطانز اورحیدرآباد کنگز مین کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔ملتان سلطانز کی ٹیم اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت پہلے مرحلے کے مکمل ہونے کے بعد 12 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی تھی۔
ملتان سلطانز کی ٹیم مایہ نازآسٹریلوی کھلاڑی ایشٹن ٹرنر کی قیادت میں میدان میں اترے گی ، اس ٹیم میں صاحبزادہ فرحان،سٹیون سمتھ، جوش فلپ ، شان مسعود، عرفات منہاس، محمد عمران رندھاوا،پیٹر سڈل، محمد وسیم جونیئر،محمد اسماعیل اورفیصل اکرم جیسے بہترین کھلاڑی شامل ہیں ۔ حیدرآباد کنگز مین کو مایہ ناز آسٹریلوی بلے باز مارنس لبوشین لیڈ کریں گے اور انہیں معاذ صداقت، صائم ایوب، عثمان خان ، کوسل پریرا، گلین میکسویل، عرفان خان،حسن خان، حنین شاہ،محمد علی،عاکف جاوید جیسے کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔ حیدر آباد کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ایلیمنیٹر میں بنگلادیش کے شاہد سیکت اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔ اس میچ میں راشد ریاض تھرڈ جبکہ ناصر حسین فورتھ امپائر کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل میچ 3مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔








