خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین کا ”کینسر سے آگاہی واک اور سیمینار“ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے کینسر جیسی موذی مرض سے بچاﺅ اور اس کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، کینسر سے آگاہی واک اور اس سیمینار کے انعقاد کی بہت اہمیت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر میں منعقدہ ”کینسر سے آگاہی واک اور سیمینار“ سے خطاب کرتے …

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے کینسر جیسی موذی مرض سے بچاﺅ اور اس کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، کینسر سے آگاہی واک اور اس سیمینار کے انعقاد کی بہت اہمیت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر میں منعقدہ ”کینسر سے آگاہی واک اور سیمینار“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت نے موذی امراض سے نمٹنے کیلئے بے شمار اقدامات کئے ہیں جن میں وزیراعظم کی ہیلتھ کارڈ اسکیم بھی شامل ہے جس سے کم آمدنی رکھنے والے طبقات بھی کینسر جیسے موذی اور پیچیدہ امراض کا مہنگا علاج کرانے کے قابل ہو سکیں گے۔ اس کے علاوہ علاج معالجے کی سہولیات بڑے شہروں اور بڑے طبی مراکز کے ساتھ ساتھ دور دراز مقامات تک پہنچانے کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں جس سے ملک کی زیادہ سے زیادہ آبادی مستفید ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے2013ءسے سرطان کے مریضوں کا ڈیٹا جمع کرنا شروع کیاہے جس کا مقصداس مرض سے بچاﺅاور علاج کے لئے جامع اور موثر منصوبہ بندی کرنا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply