خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ڈبلن سٹی کونسل کے رکن عمار علی کی ملاقات

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ڈبلن سٹی کونسل کے رکن عمار علی نے ملاقات کی،اس موقع پر جمہوریت کے استحکام، باہمی اقدار کے فروغ اور پاکستان و آئرلینڈ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق عمار علی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی …

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ڈبلن سٹی کونسل کے رکن عمار علی نے ملاقات کی،اس موقع پر جمہوریت کے استحکام، باہمی اقدار کے فروغ اور پاکستان و آئرلینڈ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق عمار علی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت اور سیاسی وراثت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت اور سماجی انصاف کے فروغ کے لیے خدمات پر اپنی تحقیق کے نکات بھی خاتون اول کے ساتھ شیئر کیے۔

خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کونسلر عمار علی کو ڈبلن کے ڈپٹی میئر کے انتخابات میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

انہوں نے پاکستان کے ساتھ رابطے جمہوریت کے فروغ و شہری ذمہ داری کے بارے میں آگاہی بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ نوجوان قیادت کا کردار جمہوریت کے تسلسل اور عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کے لیے نہایت اہم ہے۔