مکہ مکرمہ ۔ 5 مئی (اے پی پی) مکہ مکرمہ میں الحرمین الشریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے رمضان کی تیاری کے سلسلے میں زائرین کے لیے مسجد الحرام کا باب ملک عبدالعزیز کھول دیا ہے، یہ اقدام مرمت اور دیکھ بھال کا کام ختم ہونے کے بعد سامنے آیا ہے،اس کے علاوہ حرم شریف میں زمزم کے پانی کے 10 ہزار نئے واٹر کولر فراہم کیے گئے ہیں۔خدمات …
خانہ کعبہ میں آب زمزم کے 10 ہزار نئے کْولروں کی فراہمی

مزید خبریں
مکہ مکرمہ ۔ 5 مئی (اے پی پی) مکہ مکرمہ میں الحرمین الشریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے رمضان کی تیاری کے سلسلے میں زائرین کے لیے مسجد الحرام کا باب ملک عبدالعزیز کھول دیا ہے، یہ اقدام مرمت اور دیکھ بھال کا کام ختم ہونے کے بعد سامنے آیا ہے،اس کے علاوہ حرم شریف میں زمزم کے پانی کے 10 ہزار نئے واٹر کولر فراہم کیے گئے ہیں۔خدمات سے متعلق امور کے سربراہ محمد الجابری کا کہنا ہے کہ زائرین کے لیے مسجد الحرام کا باب ملک عبدالعزیز کھول دیا گیا ہے،اس کے علاوہ حرم میں 10 ہزار نئے واٹر کولروں کی فراہمی سے روزانہ استعمال میں آنے والے واٹر کولروں کی مجموعی تعداد 25 ہزار ہو گئی ہے۔ حرم مکی میں زمزم کے لیے ماربل کی بنی 650 ٹنکیاں اور 216 سٹیل کے ٹینک بھی کام کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ انتظامیہ عازمین کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی کے لیے اپنی انتہائی کوششیں کر رہی ہے تا کہ مسجد حرام کا رخ کرنے والے اپنی عبادات اور مناسک پوری سہولت کے ساتھ انجام دے سکیں۔








