خانیوال ،ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے ضلع بھر میں دفعہ 144 کانفاذ کردیا

خانیوال ،ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے ضلع بھر میں دفعہ 144 کانفاذ کردیا

خانیوال ۔ 23 جون (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایات اور عوامی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے دریاؤں، نہروں اور دیگر آبی گزرگاہوں میں نہانے، تیراکی، کشتی رانی تفریحی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہیڈ سدھنائی سمیت دریاؤں اور نہروں کے کنارے واقع خطرناک مقامات پر عوامی اجتماعات اور تفریحی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

‘یہ اقدام حالیہ موسمی صورتحال اور ممکنہ حادثات کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھیں اور شہری انتظامیہ کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق دفعہ 144 کے تحت جاری کردہ یہ احکامات 23 جون 2026 سے 22 جولائی 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔