آئیسکو نے اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں کل کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا
آئیسکو نے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے (کل) بدھ کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ڈویلپمنٹ ورکس، اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کرنے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
24 جون 2026ء کو راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 6:00 بجے سے 10:00 بجے تک بسالی، جرار کیمپ، بھلی، جتھہ ہتھیال فیڈرز، صبح 7:00 بجے سے 11:00 بجے تک ،اولڈ راوت، نیو راوت، AOWHS، سپارکو، CWO فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 7:00 بجے سے 11:00 بجے تک نوگزی، بجنیال 1، ٹاپ سٹی فیڈرز ،اٹک سرکل میں صبح 7:00 بجے سے 11:00 بجے تک اٹک رورل، تین میلہ، باغ نیلاب فیڈرز ،جہلم سرکل میں صبح 6:00 بجے سے 10:00 بجے تک ،کریالہ، میٹرو سٹی، گرینڈ سٹی، بولانی، جکڑ، F 9 (چک دولت)، F 2 (چپ بورڈ)، انڈسٹریل، F 10 (کالا بیس)، پکھوال فیڈرز ،چکوال سرکل میں صبح 7:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک القادر ملز فیڈر ،جی ایس او سرکل میں صبح 8:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک 132 کے وی نیو واہ تا POF، صبح 8:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک 132 کے وی چکوال-بھگوال-تلہ گنگ، 132 کے وی کہوٹہ سٹی-پلندری، 132 کے وی نیو واہ-بہترموڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔








