اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):صارفین کے بجلی سے متعلق مسائل کے بارے میں بہتر آگاہی اور ان کے بروقت ازالے کے لیے چیف ایگزیکٹو آئیسکو (کل )بدھ کو فیس بک لائیو اور ٹیلی فون پر آئیسکو ریجن کے صارفین کی شکایات سنیں گے۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹو آئیسکو انجینئر چوہدری خالد محمود صبح 09:00 تا دن 11:00بجے تک اسلام آباد، راولپنڈی سٹی ، راولپنڈی کینٹ، اٹک ، جہلم …
چیف ایگزیکٹو آئیسکو کل (کل) فیس بک لائیو اور ٹیلی فون پر آئیسکو ریجن کے صارفین کی شکایات سنیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):صارفین کے بجلی سے متعلق مسائل کے بارے میں بہتر آگاہی اور ان کے بروقت ازالے کے لیے چیف ایگزیکٹو آئیسکو (کل )بدھ کو فیس بک لائیو اور ٹیلی فون پر آئیسکو ریجن کے صارفین کی شکایات سنیں گے۔
ترجمان آئیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹو آئیسکو انجینئر چوہدری خالد محمود صبح 09:00 تا دن 11:00بجے تک اسلام آباد، راولپنڈی سٹی ، راولپنڈی کینٹ، اٹک ، جہلم ، چکوال سرکلز اور گردونواح کے آئیسکو صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل سنیں گے اور ان کے بروقت حل کے لئے موقع پر ہی متعلقہ دفاتر کو بھیج دیا جائے گا۔ صارفین چیف ایگزیکٹو سے بات کرنے اور اپنے بجلی سے متعلقہ مسائل کے اندراج اورازالے کیلئے فیس بک آئی ڈیCEO-IESCO E-Kachery اور ٹیلی فون نمبر 0519253105 پر دیئے گئے اوقات کار کے دوران رابطہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے صارفین سے کہا کہ وہ شکایات کے اندراج کے دوران اپنا نام،بل کا ریفرنس نمبر اور رابطہ نمبر ضرور بتائیں۔








