بھارتی سکھ یاتری گورودوارہ سچا سودا فاروق آباد کی یاترا کے بعدحسن ابدال روانہ

مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 187ویں برسی کی تقریبات جاری، بھارتی سکھ یاتری حسن ابدال روانہ

لاہور۔23جون (اے پی پی):وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان کے زیر اہتمام مہاراجہ رنجیت سنگھ کی ویں187برسی کی تقریبات جاری ہیں، بھارتی سکھ یاتری منگل کے روز یہاں گورودوارہ سچا سودا فاروق آباد میں یاترا کے بعدحسن ابدال روانہ ہو گئے ۔

تر جمان کے مطا بق سکھ یا تری گزشتہ روز ننکانہ صاحب میں مذہبی رسومات مکمل کرنے کے بعد گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد پہنچے جہاں ڈپٹی سیکرٹری شرائنز و انتظامیہ نے ان کا استقبال کیا ۔گورودوارہ سچا سودا فاروق آباد کی یا ترا کے بعدسکھ یاتریوں کا قافلہ گورودوارہ پنجہ صاحب کی یاترا کے لیے حسن ابدال روانہ ہو گیا، جہاںسکھ یاتری 2 روز قیام کے دوران گورودواررہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے ۔ اس موقع پر بھارتی جتھہ لیڈر سردار خوشویندر سنگھ نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ پا کستان کی جا نب سے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی تقریبات کے لیے مثالی انتظامات کیے گئے ہیں، یہاں ملنے والی محبت اور عزت قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پا کستان میں یا تریوں کیلئے مثالی اقدامات کئے گئے ہیں، یہاں ہمارے گورودوارے خوبصورت، محفوظ اور اصل حالت میں موجود ہیں ۔خوشویندر سنگھ نے کہا کہ پاکستان آمد پر ان کا بھرپور استقبال اور بہترین انتظامات کئےگئے ہیں۔ دیگر بھارتی سکھ یاتریوں نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی خدمات قابلِ تعریف ہیں، انہوں نے پاکستان کی مہمان نوازی کو سراہا۔سکھ یاتریوں نے بہترین انتظامات پر متروکہ وقف املاک بورڈ سے اظہارِ تشکر جبکہ رہائش، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

مزید خبریں