کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف پاکستان کی جانب سے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کوشعبہ جراحیِ قلب میں اعزازی فیلو شپ تفویض کی گئی

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو سی پی ایس پی کی اعزازی فیلو شپ برائے جراحیِ قلب تفویض

اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف پاکستان کی جانب سے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ان کی صحت عامہ کی خدمات، شعبہ صحت کی تعلیم، طب کی تحقیق اور محنت و لگن کے ساتھ معاشرے کی خدمات کے اعتراف میں شعبہ جراحیِ قلب میں اعزازی فیلو شپ تفویض کی گئی۔

منگل کو ایرانی صدر کو اعزازی فیلو شپ دینے کی تقریب میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔ ایرانی صدر کو پاکستان کی جانب سے اعزازی فیلو شپ سے پاکستان اور ایران کے مابین شعبہ طب بالخصوص پاکستان اور ایران کے میڈیکل کالجز کے مابین شعبہ طب کی تعلیم، اداروں کی سطح پر تعلیمی تبادلوں، طبی تحقیق، فیکلٹی اور ممتحنین کے تبادلوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔

مزید خبریں