خبر رساں اداروں کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنے والے غیر ملکی مندوبین کا اے پی پی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی مسعود ملک کے ساتھ مختصر نشست،ایم ڈی نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد کے بارے میں آگاہ کیا

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) خبر رساں اداروں کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنے والے غیر ملکی مندوبین نے ذرائع ابلاغ بالخصوص خبر رساں اداروں کو درپیش چیلنجوں پر غور و خوض کیلئے مختلف ممالک کی میڈیا شخصیات کی کانفرنس کے انعقاد کے حوالہ سے قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے اقدام کو سراہا ہے۔ (آج) 13 مئی کو …

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) خبر رساں اداروں کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنے والے غیر ملکی مندوبین نے ذرائع ابلاغ بالخصوص خبر رساں اداروں کو درپیش چیلنجوں پر غور و خوض کیلئے مختلف ممالک کی میڈیا شخصیات کی کانفرنس کے انعقاد کے حوالہ سے قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے اقدام کو سراہا ہے۔ (آج) 13 مئی کو شروع ہونے والی کانفرنس کا موضوع ”پاکستان کا میڈیا، مواقع اور چیلنجز“ ہے جس میں خبر رساں اداروں کو ابھرتے ہوئے پیشہ وارانہ چیلنجز پر توجہ مرکو زکی جائے گی۔ مندوبین نے ہفتہ کی شام اے پی پی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور ادارہ کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک کے ساتھ باہمی تبادلہ خیال کی مختصر نشست کی۔ مندوبین میں آذربائیجان سٹیٹ نیوز ایجنسی کی چیف کورسپونڈنٹ میلی کووا کیزی گونل، آذربائیجان کے ”استقلال ڈاٹ اے زیڈ“ کی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن ممادوا لاچن، بلغارین نیوز ایجنسی کی ڈائریکٹر ویڈیو نیوز بریانکا دمتروا، چائنہ ڈیلی ڈاٹ کام ڈاٹ سی این کی ڈپٹی ایڈیٹر انچیف لی جن، چائنہ ڈیلی ڈاٹ کام ڈاٹ سی این کی ڈپٹی ڈائریکٹر آف سٹرٹیجک کوآپریشن ڈیپارٹمنٹ لیو یوشا، مصر کی مڈل ایسٹ نیوز ایجنسی کے ایڈیٹنگ منیجر ردا سیّد احمد عباس الشیزلی، ایران کی اسلامک ری پبلک نیوز ایجنسی (ارنا) کے ایڈیٹر انچیف فردین پازویکی اور مہر نیوز ایجنسی کے ڈومیسٹک نیوز جنرل ڈائریکٹر محمد مہدی رحیمی، قزاخستان کی کازن فارن انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے جنرل ڈائریکٹر عسکر امروف، لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی کی جنرل ڈائریکٹر سلائیمان لاوری، اومان نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل و ایڈیٹر انچیف محمد الاریمی، رومانین نیشنل نیوز ایجنسی کی ڈپٹی جنرل ڈائریکٹر نیکولائی کلاﺅڈیا وکٹوریا، سوڈان کی سونا نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر محمد عثمان، شام کی ثنا نیوز ایجنسی کے ہیڈ آف انگلش ڈیپارٹمنٹ محمد ماذن عیون، تیونسین نیشنل نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر آف ایکسٹرنل ریلیشن ایلوئی چاﺅکی اور ترکی کی اناطولیہ نیوز ایجنسی کے انٹرنیشنل نیوز چیف ایڈیٹر فاروق توکات، انڈونیشیا کی ”انتارا“ نیوز ایجنسی کے سینئر نیوز ایڈیٹر ایلسوان ایزلی اور سعودی عرب کی یونین آف او آئی سی نیوز ایجنسی کے نیوز ایڈیٹر الصادق بشیر بابا کیر ہارون شامل ہیں۔ اے پی پی کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک نے انہیں کانفرنس کے اغراض و مقاصد کے بارے میں آگاہ کیا۔