خبر رساں اداروں کی بین الاقوامی کانفرنس میں شریک پاکستان سمیت 19 ممالک کے بین الاقوامی خبر رساں ایجنسیوں نے پیشہ ورانہ تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور ‘ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے خبروں،تصاویر اور ویڈیو نیوز فوٹیج کے تبادلے اور”انٹرنیشنل فورم آف نیوز ایجنسیز“ کے قیام پر اتفاق‘ ”اے پی پی“ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی خبر رساں اداروں کی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں مشرق وسطیٰ ‘خلیج ‘یورپ ‘جنوب مشرقی ایشیاءاور میزبان پاکستان سمیت دنیا بھر سے 18ممالک کے 21 غیر ملکی مندوبین کی شرکت

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) خبر رساں اداروں کی بین الاقوامی کانفرنس میں شریک پاکستان سمیت 19 ممالک کے بین الاقوامی خبر رساں ایجنسیوں نے پیشہ ورانہ تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے خبروں،تصاویر اور ویڈیو نیوز فوٹیج کے تبادلے اور”انٹرنیشنل فورم آف نیوز ایجنسیز“ (افنا) کے قیام پر اتفاق …

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) خبر رساں اداروں کی بین الاقوامی کانفرنس میں شریک پاکستان سمیت 19 ممالک کے بین الاقوامی خبر رساں ایجنسیوں نے پیشہ ورانہ تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے خبروں،تصاویر اور ویڈیو نیوز فوٹیج کے تبادلے اور”انٹرنیشنل فورم آف نیوز ایجنسیز“ (افنا) کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔ ”اے پی پی“ کے زیر اہتمام 13 اور 14 مئی کو منعقد ہونے والی خبر رساں اداروں کی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں مشرق وسطیٰ ‘خلیج ‘یورپ ‘جنوب مشرقی ایشیاءاور میزبان پاکستان سمیت مختلف خطوں کی نمائندگی کرتے ہوئے دنیا بھر سے 18ممالک کے 21 غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں وزیر دفاع خرم دستگیر مہمان خصوصی تھے۔کانفرنس میں شریک ممالک نے باہمی طور پر متفقہ16نکاتی سفارشات میں قرار دیا کہ کانفرنس میں شریک قومی خبر رساں اداروں کا پلیٹ فارم ”انٹرنیشنل فورم آف نیوز ایجنسیز (افنا)“ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے‘ اس منفرد پورٹل پر، بانی ارکان کی مشاورت سے، خواہش مند قومی خبر رساں ادارں اور بین الاقوامی طور پر فعال دیگر میڈیا اداروں کی شمولیت کی سہولت حاصل ہوگی۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کو کانفرنس نے رواں سال کیلئے ”افنا“ کا سربراہ منتخب کیا اور اس نے سیکرٹریٹ اور انسانی وسائل کی فراہمی کے لئے رضا کارانہ اپنی خدمات پیش کی ہیں۔خبر رساں اداروں کے مابین اشتراک کار کے فروغ کیلئے ”پاکستان کا میڈیا: مواقع اور چیلنجز“ کے عنوان سے دوروزہ ”انٹرنیشنل کانفرنس آف نیوز ایجنسیز“ (آئی سی این اے) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہذرائع ابلاغ اقوام کے مابین امن و استحکام کے فروغ اور باہمی فاصلے کم کرنے کا موثرذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔قومی سلامتی کے مشیر لیٹفیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔