اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):خدمات شعبہ کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جاری مالی سال کے دوران خدمات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد جبکہ درآمدات میں 9 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک اور پی بی ایس کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ …
خدمات شعبہ کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 17 فیصد اضافہ ، خدمات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد ،درآمدات میں 9 فیصد کی نمو ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):خدمات شعبہ کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جاری مالی سال کے دوران خدمات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد جبکہ درآمدات میں 9 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک اور پی بی ایس کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ کا حجم 1.929 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.648 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 17 فیصد زیادہ ہے،جنوری میں خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ کا حجم 315 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبرمیں 243 ملین ڈالر اور گزشتہ سال جنوری میں 287 ملین ڈالر تھا۔
اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں خدمات کے شعبہ کی برآمدات کا حجم 4.749 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4.473 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 6 فیصد زیادہ ہے،جنوری میں خدمات کی برآمدات کا حجم 691 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر میں 792 ملین ڈالر اور گزشتہ سال جنوری میں 682 ملین ڈالر تھا۔اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں خدمات کی درآمدات کا حجم 6.678 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 6.121 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 9 فیصد زیادہ ہے،جنوری میں خدمات کی درآمدات پر 1.006 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو دسمبر میں 1.035 ارب ڈالر اور گزشتہ سال جنوری میں 969 ملین ڈالر تھا۔








