اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تو جنوری کے دوران برآمدات کی مالیت 3.32 ارب ڈالر رہی تھی تاہم رواں مالی سال میں جولائی تا جنوری میں خدمات کی برآمدات سے 3.94 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔ …
خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں 19 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تو جنوری کے دوران برآمدات کی مالیت 3.32 ارب ڈالر رہی تھی تاہم رواں مالی سال میں جولائی تا جنوری میں خدمات کی برآمدات سے 3.94 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔
اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے سات مہینوں میں خدمات کی برآمدات میں 0.62 ارب ڈالر یعنی 18.82 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ پی بی ایس کے مطابق جنوری 2021 کے مقابلہ میں جنوری 2022 کے دوران بھی خدمات کی برآمدات 8.56 فیصد اضافہ سے 480.01 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 521.09 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
واضح رہے کہ مالی سال 2020 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2021 کے دوران خدمات کی قومی برآمدات میں 9.19 فیصد بڑھوتری سے زرمبادلہ کا حصول 5.437 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 5.937 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا۔








