ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کا پی آر اے کے صدر ایم بی سومرو کی خوش دامن کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) کے صدر ایم بی سومرو کی خوش دامن کے انتقال پر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا ہے

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) کے صدر ایم بی سومرو کی خوش دامن کے انتقال پر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اپنے تعزیتی پیغام میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دکھ اور آزمائش کی اس گھڑی میں ان کی تمام تر ہمدردیاں ایم بی سومرو اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین اور بزرگوں کا سایہ خاندان کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہوتا ہے، اور ان کی جدائی ایک ایسا صدمہ ہے جس کا خلا مدتوں محسوس کیا جاتا ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی بے پایاں رحمت کے سائے میں جگہ عطا فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل، ہمت اور استقامت عطا فرمائے۔