گلبہار پولیس کی کارروائی، غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، دو سمگلرز گرفتار
گلبہار پولیس کی کارروائی، غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، دو سمگلرز گرفتار

مزید خبریں
پشاور۔ 05 جولائی (اے پی پی):کیپٹل سٹی پولیس کے مطابق ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندیوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کردیا ہے، جس کے دوران غیر قانونی اسلحہ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں ڈی ایس پی گلبہار سرکل احسان مروت کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبہار عدنان افضل نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کامیاب کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر بین الصوبائی اسلحہ سمگلرز ملزمان عبد الوہاب ولد عمر دراز اور عبد المصور ولد عبد الوہاب ساکنان بنوں کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان آپس میں باپ اور بیٹا ہیں، جن کا تعلق بین الصوبائی اسلحہ سمگلرز گروہ سے ہے جوکہ موٹرکار کے زریعے غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ ملزمان کو خفیہ اطلاع ملنے پر حاجی کیمپ اڈہ مین جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائی کے دوران موٹرکار سے 7 عدد رائفل، 30 عدد پستول، جبکہ 4900 عدد مختلف بور کے کارتوس، 105 عدد میگزینز سمیت اسلحہ و ایمونیشن سمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹرکار بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اسلحہ وایمونیشن سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے ۔







