لاہور۔5جولائی (اے پی پی):محکمہ جنگلات پنجاب نے مالی سال 2025-26 کے دوران صوبہ بھر میں 4 کروڑ سے زائد درخت لگا کر شجرکاری کا سالانہ ہدف کامیابی سے عبور کر لیا ۔ ترجمان کے مطابق مون سون شجرکاری مہم 2025 اور بہار شجرکاری مہم 2026 میں سالانہ ہدف کا 103 فیصد حاصل کیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق مون سون مہم کے دوران 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد جبکہ …
محکمہ جنگلات نے پنجاب میں 4کروڑ سے زائد درخت لگا کر شجرکاری کا سالانہ ہدف عبور کر لیا ، ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔5جولائی (اے پی پی):محکمہ جنگلات پنجاب نے مالی سال 2025-26 کے دوران صوبہ بھر میں 4 کروڑ سے زائد درخت لگا کر شجرکاری کا سالانہ ہدف کامیابی سے عبور کر لیا ۔ ترجمان کے مطابق مون سون شجرکاری مہم 2025 اور بہار شجرکاری مہم 2026 میں سالانہ ہدف کا 103 فیصد حاصل کیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق مون سون مہم کے دوران 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد جبکہ بہار شجرکاری مہم کے دوران ایک کروڑ 90 لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے۔ صوبہ بھر میں نہروں، دریائوں، ریلوے ٹریکس کے اطراف اور سرکاری جنگلات میں وسیع پیمانے پر شجرکاری کی گئی۔
ترجمان کے مطابق کمالیہ فاریسٹ ڈویژن میں ایک ہزار 750 ایکڑ، میانوالی فاریسٹ ڈویژن میں ایک ہزار 152 ایکڑ اور رحیم یار خان فاریسٹ ڈویژن میں ایک ہزار 389 ایکڑ رقبے پر شجرکاری مکمل کی گئی۔ اسی طرح ڈیرہ غازی خان فاریسٹ سرکل میں 5 ہزار 826 ایکڑ جبکہ ساہیوال فاریسٹ ڈویژن اور دل وریام کے علاقوں میں 802 ایکڑ رقبے پر پودے لگائے گئے۔محکمہ جنگلات نے شجرکاری کے فروغ کے لیے دفاعی اداروں اور مختلف سرکاری محکموں میں بھی 35 لاکھ سے زائد پودے تقسیم کیے۔ریلوے لائنوں اور نہروں کے کناروں پر لائنر پلانٹیشن پروگرام کے تحت 3 ہزار 85 ایونیو میلز کے ساتھ 14 لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے، جبکہ بہاولپور میں ماحولیاتی سیاحت (ایکو ٹورازم) کے منصوبے کے تحت مزید ایک لاکھ 45 ہزار پودے لگا کر سبزہ بڑھانے اور ماحول دوست اقدامات کو فروغ دیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل جنگلات نے بتایا کہ شجرکاری کے تمام مقامات کو موثر نگرانی اور شفافیت یقینی بنانے کے لیے جیو ٹیگ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شجرکاری کے مقامات کی ڈیجیٹل میپنگ سے قابلِ تصدیق ریکارڈ محفوظ رہے گا اور مستقبل میں شجرکاری کی کارکردگی کا موثر جائزہ لینے میں سہولت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات جنگلاتی رقبے میں اضافے اور صوبائی حکومت کے گرین پنجاب ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مسلسل شجرکاری وجنگلات کے تحفظ کے اقدامات جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔







