ریسکیو 1122 مانسہرہ کی واٹر ریسکیو ٹیمیں ضلع کے مختلف حساس و تفریحی مقامات پر ہائی الرٹ
ریسکیو 1122 مانسہرہ کی واٹر ریسکیو ٹیمیں ضلع کے مختلف حساس و تفریحی مقامات پر ہائی الرٹ

مزید خبریں
مانسہرہ۔ 05 جولائی (اے پی پی):ریسکیو 1122 مانسہرہ کی واٹر ریسکیو (غوطہ خور) ٹیمیں ضلع کے مختلف حساس اور تفریحی مقامات پر قائم عارضی ریسکیو پوائنٹس(سرن ویلی بوگڑمنگ، بالاکوٹ بیسیاں،ناران) پر روزانہ کی بنیاد پر ہائی الرٹ ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں۔
ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ریسکیو اہلکار مسلسل پیٹرولنگ کرتے ہوئے شہریوں اور سیاحوں کو دریاؤں، ندی نالوں اور دیگر آبی مقامات پر احتیاطی تدابیر سے آگاہ کر رہے ہیں، عوام کو تیز بہاؤ والے پانی میں نہانے، خطرناک مقامات پر جانے، سیلفی لینے اور بچوں کو پانی کے قریب بغیر نگرانی چھوڑنے سے گریز کرنے کی ہدایات بھی دی جا رہی ہیں۔
ریسکیو 1122 مانسہرہ نے تمام شہریوں اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی اور اپنے اہلخانہ کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں، ریسکیو اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں۔







