وزارت مذہبی امور نے گزشتہ سال کے پرائیویٹ حجاج کرام سے فیڈ بیک طلب کر لیا
وزارت مذہبی امور نے گزشتہ سال کے پرائیویٹ حجاج کرام سے فیڈ بیک طلب کر لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے گزشتہ سال کے پرائیویٹ حجاج کرام سے فیڈ بیک طلب کر لیا ہے۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حجاج اپنے منظم یا شیئر ہولڈر کمپنی کے خلاف شکایات، اعتراضات یا تجاویز 20 جولائی تک جمع کروائیں،حجاج کرام دستخط شدہ شکایات ثبوتوں اور دستاویزی شواہد کے ساتھ وزارت کو ارسال کریں۔ترجمان کے مطابق موصولہ شکایات کی جانچ مقررہ طریقہ کار کے مطابق کی جائے گی،منظم اور شیئر ہولڈر کمپنیوں کے لائسنسوں کا فیصلہ کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا۔
موصولہ شکایات کو لائسنسوں کی ری ویلیڈیشن، تجدید اور منسوخی کے عمل میں مدنظر رکھا جائے گا۔وزارت مذہبی امور نے منظم کی شیئر ہولڈر کمپنیوں سے 5 فیصد پرفارمنس گارنٹی حاصل کر رکھی ہے،حجاج کرام اپنی شکایات بذریعہ ڈاک یا ای میل 20 جولائی 2026 تک ارسال کریں۔ ترجمان مذہبی امور نے کہا کہ 20 جولائی کے بعد موصول ہونے والی شکایات قابل سماعت نہیں ہوں گی۔








