اہل پنجاب امریکی عوام کو 250ویں یوم آزادی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں،مریم نواز

اہل پنجاب امریکی عوام کو 250ویں یوم آزادی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں،مریم نواز

لاہور۔5جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے 250ویں یوم آزادی پر امریکہ کی عوام کو مبارکباد کاپیغام بھیجا ہے،اہل پنجاب امریکی عوام کو 250ویں یوم آزادی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں ،وزیراعظم محمد شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے حالیہ تنازع میں ثالث کا بے مثال کردار ادا کر کے پاک امریکہ تعلقات کو مزید تقویت بخشی،پنجاب امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعاون اور شراکت داری مضبوط بنانے کیلئے پر عزم ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے امریکہ کا کردار قابل تحسین ہے،پنجاب میں امریکی اشتراک سے موسمیاتی تبدیلی، سیاحت اور ٹیکنالوجی پر قابل قدر کام ہورہاہے۔