خدمات کے معیار پر حج و عمرہ کمپنیوں کی درجہ بندی کی ہے، سعودی وزارت حج وعمرہ

ریاض۔10ستمبر (اے پی پی):سعودی وزارت حج وعمرہ نے حج و عمرہ خدمات فراہم کرنے والی مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی درجہ بندی کی ہے۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے مقامی اور بین الاقوامی حج و عمرہ کمپنیوں کی درجہ بندی اپنی ویب سائٹ پر کی ہے۔ درجہ بندی معیاری خدمات، زائرین کی رضامندی اور کم سے کم شکایات کی بنیاد پر کی گئی …

ریاض۔10ستمبر (اے پی پی):سعودی وزارت حج وعمرہ نے حج و عمرہ خدمات فراہم کرنے والی مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی درجہ بندی کی ہے۔

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے مقامی اور بین الاقوامی حج و عمرہ کمپنیوں کی درجہ بندی اپنی ویب سائٹ پر کی ہے۔ درجہ بندی معیاری خدمات، زائرین کی رضامندی اور کم سے کم شکایات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

حج و عمرہ پیکیج خریدتے وقت کمپنی کی درجہ بندی دیکھی جاسکتی ہے۔وزارت نے کہا ہے کہ یہ درجہ بندی وزارت کی مستقل پالیسی پر عمل کرتے ہوئے شفافیت کو ظاہر کرتی ہے۔درجہ بندی کرتے وقت اس بات کو دیکھا گیا ہے کہ کمپنی نے اپنے اعلان شدہ خدمات پر کتنی پابندی کی ہے۔علاوہ ازیں ان خدمات کے معیار کو بھی دیکھا گیا نیز خود زائرین کی رضا مندی کو بھی سامنے رکھا گیا ہے۔