وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کسی بھی معاملے کے حل کے لیے سیاسی جماعتوں کو بدامنی کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے باہمی مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کو ترجیح دی ہے
سیاسی جماعتیں مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں، رانا ثناء اللہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کسی بھی معاملے کے حل کے لیے سیاسی جماعتوں کو بدامنی کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے باہمی مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کو ترجیح دی ہے، اپوزیشن کو بھی اسی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے تاکہ مسائل پر باہمی مفاہمت پیدا کی جا سکے۔ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ممکنہ لانگ مارچ کی کال انتہا پسندوں اور دیگر عناصر کے اجتماع کا باعث بن سکتی ہے جس سے تشدد اور سکیورٹی کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔








