لاہور۔6اپریل (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے خسرے سے ہونے والی اموات کے خلاف دائر درخواست پر سپیشل سیکرٹری ہیلتھ کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ جسٹس ملک اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوازیم پینل کی درخواست پر پیر کو سماعت کی۔ دوران سماعت سپیشل سیکرٹری ہیلتھ نے جواب عدالت میں جمع کرایا تاہم عدالت نے سپیشل سیکرٹری ہیلتھ کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔جسٹس ملک اویس …
خسرے سے اموات کیخلاف درخواست پر سپیشل سیکرٹری ہیلتھ کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت

مزید خبریں
لاہور۔6اپریل (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے خسرے سے ہونے والی اموات کے خلاف دائر درخواست پر سپیشل سیکرٹری ہیلتھ کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ جسٹس ملک اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوازیم پینل کی درخواست پر پیر کو سماعت کی۔ دوران سماعت سپیشل سیکرٹری ہیلتھ نے جواب عدالت میں جمع کرایا تاہم عدالت نے سپیشل سیکرٹری ہیلتھ کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔جسٹس ملک اویس خالد نے ریمارکس دیے کہ بتایا جائے کہ خسرے سے بچاو اور علاج کیلئے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔








