خشک میوہ جات فروخت کرنے کی آڑ میں چھوہاروں کے 9 گٹووں میں چھپائی گئی 1 من آئس برآمد، 2 ملزمان گرفتار

87
DHQ Hospital Haripur
DHQ Hospital Haripur

سرگودھا۔ 19 فروری (اے پی پی):تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ۔ خشک میوہ جات فروخت کرنے کی آڑ میں 9 گٹووں میں چھپائی گئی آئس برآمد کرکے2 ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے تقریبا 1 من آئس برآمد کرلی گئی۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کے احکامات کے مطابق سر گو دھا پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ خشک میوہ جات فروخت کرنے کی آڑ میں گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھوہاروں کے 9 گٹووں میں چھپائی گئی آئس برآمد ہوئی ہے۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے تقریباً 1 من آئس برآمد کی گئی ہے (آئس 39 کلو 920 گرام) برآمدہ آئس کی مالیت کروڑوں روپے میں بنتی ہے۔ گر فتار ملزمان میں حکمت اللہ اور قیصر نامی ملزمان شامل ہیں ۔ گرفتار ملزمان نے گجرانوالہ، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں منشیات سمگل کرنی تھی۔ یہ آئس پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں میں سپلائی ہونا تھی۔

گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف منشیات سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گر فتار منشیات فروشوں سے تفتیش جاری ہے، مزید انکشافات کی توقع ہے۔ ڈی پی او سر گودھا محمد صہیب اشرف نے کہا کہ منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسر گو دھا محمد صہیب اشرف نے ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاون اور ان کی ٹیم کو منشیات سمگلرزکے خلاف کارروائی کرنے پر شاباش دی ہے۔