خصوصی افراد بہترین صلاحیتوں کے حامل ، ان کے لیے تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع کا اضافہ معاشرتی ترقی کا اہم ذریعہ ہے، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ

115
President FPCCI
President FPCCI

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز(ایف پی سی سی آئی ) کے صدر عاطف اکرام شیخ نےکہا ہے کہ خصوصی افراد بہترین صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں، ان کے لیے تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع کا اضافہ معاشرتی ترقی کا اہم ذریعہ ہے۔

خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد نے اپنی صلاحیتوں سے ہر شعبہ ہائے زندگی میں کامیابیاں حاصل کی ہیں، ان افراد کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر انہیں فعال شہری بنایا جاسکتا ہے۔ عاطف اکرام نے کہا کہ خصوصی افراد کے مسائل سمجھ کر ان کے حل کےلئے اقدامات کرنا ضروری بھی ہیں ۔