اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کے لئے ویل چئیرز کی فراہمی کو یقینی بنادیا گیا ہے۔ ویل چئیرز کے عالمی دن کے موقع پر جاری ایک خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ محض ویل چئیرخریدنے کی سکت نہ ہونے کے باعث بہت …
خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کے لئے ویل چئیرز کی فراہمی کو یقینی بنادیا گیا ہے، بیرسٹر عابد وحید شیخ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کے لئے ویل چئیرز کی فراہمی کو یقینی بنادیا گیا ہے۔ ویل چئیرز کے عالمی دن کے موقع پر جاری ایک خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ محض ویل چئیرخریدنے کی سکت نہ ہونے کے باعث بہت سے روزمرہ امور انجام نہیں دے سکتے جنہیں ویل چیئر فراہم کرنے سے ہم ان کی زندگیوں میں کافی حد تک بہتری لا سکتے ہیں۔ پاکستان بیت المال کی طرف سے گزشتہ تین سالوں کے دوران معذور افراد میں 30 ہزار سے زائد ویل چیئرز کی فراہمی اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت وقت بیمار اور معذور افرا د کی بحالی کو اپنا اولین فریضہ سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بیت المال کی طرف سے ویل چیئر کے حصول کے نظام کو سادہ اور آسان بنا نے کے ساتھ ساتھ سائلین کے لئے کمپیوٹرائزڈ سہولت مرکزبھی قائم کردیا گیا ہے۔








